آن لائن جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر اقرا کنول،اریب اور ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔
لاہورکی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقاراحمدنعیم نےعبوری ضمانتوں پرکیس کی سماعت کی،یوٹیوبراقرا کنول اور انکے شوہر اریب عدالت پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سےسلیم چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 23 اپریل تک توسیع کردی۔
اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے بھی عدالت پیش ہوکرحاضری لگوائی،این سی سی آئی اے نےتفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی، جسےعدالت نےمنظورکرلیا اورعبوری ضمانت میں توسیع کردی،ملزمان پراین سی سی آئی اے نےآن لائن جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





















