مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے بارے میں قومی احتساب بیورو کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے ، نیب نے کیس میں دس سے زائد سوالات کا جواب مانگا تھا۔
نوازشریف نے بذریعہ وکیل 29 نومبرکو نیب سوالات کا جواب جمع کرایا جبکہ نیب تفتیشی افسر نے بھی احتساب عدالت کو ااس بارے آگاہ کر دیا ہے۔
نیب تفتیش کی روشنی میں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گی۔
عدالت نے نوازشریف کا نیب کو بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔