لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمہ میں ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر نے سماعت کی جس دوران کم عمر ملزم افنان اوراسکے والد شفقت علی کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا اور عدالت نے ملزم افنان اور اس کے والد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرکے ضامن کونوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے مزید سماعت بائیس اپریل تک ملتوی کردی ۔
عدالت نے ملزم افنان اور اسکےوالد پر فرد جرم عائد کررکھی ہے ۔ پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان اور اسکے والد کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ۔






















