سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، وفاقی حکومت نے دارالحکومت میں دو نئے رہائشی سیکٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق سیکٹر ایف-12 اور جی-12 کو رواں ماہ لانچ کیا جائے گا، جس سے سرکاری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین مستفید ہو سکیں گے۔
ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف-12 کا لے آؤٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکٹر جی-12 کے لے آؤٹ پلان (LOP) پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے بھی اسی ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ دونوں منصوبوں کی منظوری دے دی تھی۔ مزید برآں، وفاقی وزیر کی ہدایت پر سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔






















