فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کردیے گئے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، پی آئی اے اور ایف بی آر مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا، ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال کرنےکےاحکامات جاری کردیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی معاشی مسائل میں گھری قومی ایئر لائن کو عدم ادائیگی پر پی ایس او نے فیول کی فراہمی روک دی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا پی آئی اے کے آڈٹ کیلئے پاکستان میں موجود ہے، یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کارکردگی جانچنے کے بعد ائیرلائن سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔