اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے شہریوں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تمام سرکاری ٹرانسپورٹ 30 دن کیلئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ایک ماہ تک شہری میٹرو بس اور دیگر سرکاری بسوں میں بغیر کرایہ سفر کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ اس مد میں آنے والے تقریباً 35 کروڑ روپے کے اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس فیصلے سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔





















