وزیراعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹول ٹیکس میں 5 اپریل سے ہونے والا اضافہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں۔ حالات مشکل ہیں، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔





















