لاہورہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ قانون کیخلاف درخواستیں متعلعہ ٹربیونلز کو بھجوادیں ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی پرمشتمل تین رکنی بینچ نےحنیف حیدری سمیت 32 درخواستوں پرسماعت کی،تین رکنی فل بینچ نےتمام درخواستوں کو سماعت کے لیے متعلقہ سیشن ججوں کو بھجوا دیا،فل بینچ نے ٹربیونلز کو درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلےکرنے کی ہدایت کر دی،
عدالت نےریمارکس دیئےکہ تمام درخواستیں کو اب سیشن ججز پرمشتمل ٹربیونلز سنیں گے،فل بینچ نے تمام درخواست گزاران کے وکلاءکو سیشن کورٹ میں پیش ہونےکاحکم دےدیا،عدالت نے اسی متعلق توہین عدالت کی درخواستوں کو غیرضروری قراردیتے ہوئے نمٹادیا۔






















