چیکنگ کے بہانے شہری کو لوٹنے والے تھانیدار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ، دوران تفتیش ملزمان نے اے این ایف اہلکار کے گروہ میں شامل ہونے کا انکشاف کردیا ۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں چیکنگ کے بہانے سے شہریوں کو لوٹنے کے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ، ملزمان نے منشیات برآمدگی کا جواز بنا کر شہری کو ڈرا دھمکا کر رقم بٹوری ، دوران تفتیش تھانہ ڈیفنس سی کااےایس آئی عرفان اختیارات کےناجائز استعمال میں ملوث پایا گیا، اے ایس آئی عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔
واردات میں ملوث آن لائن ٹیکسی ڈرائیور ثاقب اور دلبرکو بھی گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات کے دوران اےاین ایف اہلکار طیب کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ملزمان نے شہری ریاست کو اے ٹی ایم لیجا کر1لاکھ 48 ہزار روپے نکلوائے۔






















