لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی کے پولیس مقابلے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، کارروائی میں ہلاک ملزمان کی ساتھی رابعہ نامی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ، ہلاک ملزمان پولیس کی وردیوں میں موٹروے پر وارداتیں کرتے تھے ۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے دو روز قبل موٹروے پر واردات کی، واردات کے بعد ملزمان کی کار ٹریس ہوئی، سیف سٹی نے ملزمان کی کار کی لاہور کی سوسائٹی کے باہر موجودگی کی اطلاع دی، سی سی ڈی نواں کوٹ کی ٹیم نے سوسائٹی کے باہرکار کو ٹریس کرکے گھات لگائی، خاتون سمیت ڈاکو جب نکلے توسی سی ڈی ٹیم نے تعاقب شروع کر کیا، ڈاکووں نے شک گزرنے پر تعاقب کرتی کار پر فائرنگ کر دی ۔
سی سی ڈی ٹیم کی کال پر ڈی ایس پی حسین حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، سی سی ڈی نواں کوٹ نے کاہنہ میں کار کے سامنے پولیس وین روکی ، ڈاکووں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل رزاق شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے ، ڈی ایس پی حسین حیدر کی ٹیم کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔
انچارج سی سی ڈی نواں کوٹ کی ٹیم نے ڈاکووں کی ساتھی خاتون کو حراست میں لیا ۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ ڈاکو پولیس یونیفارم میں موٹروے اور ہائی ویز پر وارداتیں کرتے تھے، ہلاک ڈاکو واردات کے لیے رینٹ کی کار استعمال کرتے تھے، گرفتار خاتون رابعہ نے ہلاک ڈاکو فہد سے دوسری شادی کی ہوئی تھی۔
پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں خاتون پستول کے میگزین میں گولیاں بھر کردیتی رہی، ہلاک ڈاکووں کا اس سے قبل اسلام آباد پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوچکا تھا، ہلاک ملزمان کی کار سے پولیس یونیفارم اور ریوالونگ لائٹ بھی ملی۔






















