پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 226 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
حیدرآباد کنگز کی جانب سے معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے، جبکہ شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب نے 27 اور عثمان خان نے 25 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹرنر، نواز اور سڈل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ میں فاسٹ بولر شہزاد گل مہنگے ثابت ہوئے، جنہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دیے، جبکہ ان کے آخری اوور میں 30 رنز بنے۔
حیدرآباد کنگز کی ٹیم میں شرجیل خان اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ حماد اعظم اور عاکف جاوید کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نئے کمبی نیشن کے ساتھ مضبوط آغاز کی کوشش کی جائے گی، جبکہ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔





















