انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹرز، بولرز اور ٹیموں کی تازہ پوزیشنز سامنے آ گئی ہیں۔
بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے اور ایشان کشن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے تیسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
بولرز کی فہرست میں راشد خان پہلے، ورن چکرورتی دوسرے اور پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔





















