قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33 بجے اڈی شریپوف اسٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔