بنگلہ دیش میں رواں سال ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 1606 تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ رواں سال اب تک تین لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے ہونےو الی اموات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔
ماہرین صحت نے رواں سال ڈینگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہےکیونکہ عام طور پر مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ڈینگی وائرس کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، تاہم رواں سال صرف نومبر میں ڈینگی کے 38ہزار کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
ڈھاکہ کی بنگا بندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد شرف الدین احمد نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں اس عرصہ کے دوران ہم نے ڈینگی کا کوئی مریض ریکارڈ نہیں کیا۔