پنجاب کے وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نےکہا ہے کہ تونسہ میں ایڈز کے مریضوں کی موجودگی کا معاملہ دوہزار پچیس میں سامنے آیا۔
پنجاب کے وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نےاپنےبیان میں کہاایڈزکنٹرول پروگرام پنجاب نےتونسہ میں کیسز کی نشاندہی کی،50 ہزار سےزائد افرادکی اسکریننگ کی گئی،برطانوی نشریاتی ادارے نےاس وقت کیسز کو رپوٹ کیوں نہیں کیا،ایک سال گزرگیا اورمعاملہ ختم ہوگیا تو رپورٹ لانے کی اب کیا ضرورت تھی۔
خواجہ عمران نذیر نےکہارپورٹ میں کہا گیا ٹی ایچ کیو تونسہ میں سرنجزکا دوبارہ استعمال ہورہا ہے،لیکن رپورٹ میں وہ ڈبہ بھی دکھایاگیا جس میں سرنج کوڈسپوزکیاجارہا تھا،ہمارے کسی اسپتال میں رضاکارنہیں مگروہ دکھائے گئے،برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ پرتحقیقات کرائیں گے،اگررپورٹ غلط نکلی توبرطانوی نشریاتی ادارے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔





















