نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی دعوت پر ایک روزہ دورہ چین کر رہےہیں،اسحاق ڈار طبیعت ناساز ہونے کے باوجود دورے پر روانہ ہوئے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق اسحاق ڈارکودورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےدی تھی،اسحاق ڈار کا رواں سال کا یہ دوسرا دورہ چین ہے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اوراسحاق ڈار کےدرمیان دوطرفہ علاقائی اورعالمی معاملات پرتبادلہ خیال ہوگا، باہمی دلچپسپی کےامورپربھی بات چیت ہوگی،اسحاق ڈارکودائیں کندھےمیں فریکچر کےباعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا تھا،جبکہ اسحاق ڈار نےڈاکٹروں کےمشورے کےبرعکس چین کےدورےکا فیصلہ کیا۔





















