نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے،چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا،اسحاق ڈار ایک روزہ دورے میں اہم چینی حکام سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی دعوت پر چین پہنچے ہیں،اسحاق ڈار طبیعت ناساز ہونے کے باوجود دورے پر روانہ ہوئے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اوراسحاق ڈار کےدرمیان دوطرفہ علاقائی اورعالمی معاملات پرتبادلہ خیال ہوگا، باہمی دلچپسپی کےامورپربھی بات چیت ہوگی،اسحاق ڈارکودائیں کندھے میں فریکچر کےباعث ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا تھا، جبکہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹروں کےمشورے کےبرعکس چین کےدورےکا فیصلہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق اسحاق ڈارکودورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نےدی تھی،اسحاق ڈار کا رواں سال کا یہ دوسرا دورہ چین ہے۔






















