کراچی کے جناح ہسپتال میں دو افراد کی جانب لاوارث چھوڑی گئی 6 سال کے بچے کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے ۔
آج صبح گاڑی میں دو افراد بچے کی لاش کو جناح ہسپتال چھوڑکر فرار ہو گئے تھے جبکہ جاتے ہوئے گاڑی کو بھی ٹکرمار گئے ، بچے کی شناخت کر لی گئی ہے ، بچے کے بھائی نے سماء نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تھا اور واپس نہیں آیا جس کے بعد تلاش شروع کی، ہماری کسی کے ساتھ بھی کوئی دشمنی نہیں ہے اور کسی پر شک بھی نہیں ہے ، ہم چھ بہن بھائی ہیں ، مرنے والے بھائی کاپانچوں نمبر تھا ، ہم بھائی کی لاش لے کر جارہے ہیں ، تدفین لودھراں میں کریں گے ۔
جناح ہسپتال میں جب ڈاکٹروں نے بچے کی لاش کا معائنہ کیا تو اس کے چہرے پر بھی زخم تھے تاہم ابھی تک کسی اور پہلو سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔