جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک ٹونگا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبرایجنسی کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.6ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔





















