ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں سندھ اور بلوچستان کے وزائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کے دوران خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ اس کے پیش نظر اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران جنگ میں حکومتی مؤقف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ بلاول بھٹو نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کا معاملہ اٹھایا۔ وزیراعظم نے مطالبے پر مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کے وزائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔ دونوں وزراء اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔





















