ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر انہیں اعتماد میں لیا جائے۔
وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان کو اس موجودہ طریقہ کار پر شدید تحفظات ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مزید کسی بحران کو جنم نہیں دینا چاہیے۔
ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پیٹرول پمپس بند کیے جا سکتے ہیں۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال کے ذمہ دار وزیر پیٹرولیم ہوں گے۔




















