استحکام پاکستان پارٹی نے سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، 2 سابق اراکین قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر کی آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے سابق ایم این اے سردار ذوالفقار، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی اراکین نے ملاقات میں آئی پی پی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے تینوں اراکین اسمبلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، تینوں رہنماء آئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ملاقات میں غلام سرور خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے۔