انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر عسکری ٹاور کیس کی سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
یاد رہے کہ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیا تھا۔
سماعت کے اختتام پر عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔