وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی نے ٹیکسلا میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم نے بغیر لائسنس بیرون ملک اسٹڈی ویزا اور ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم سے پاسپورٹس اور سفری دستاویزات سمیت دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم محمد آصف کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔