آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی۔
کویتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ عبوری وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ مشرقی وسطی کے دورے پر موجود نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی خلیجی ریاست کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ رات کویت پہنچے۔
وزیراعظم آج ولی عہد اور اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد النوف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔ اجلاس کے دوران رہنماؤں کی جانب سے افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور کان کنی، خوراک کی حفاظت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق کئی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی کا امکان ہے۔