امریکا نےعالمی تجارت کیلئے پاکستان کا رول اہم قرار دیا ہے،امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر نےخطے میں استحکام کیلئےپاکستان کےمثبت کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیرتجارت جام کمال سےڈپٹی امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر نےورچوئل ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تجارتی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا,ملاقات میں دوطرفہ تجارت کےفروغ اور متوازن تجارتی معاہدے پرتفصیلی گفتگوبھی کی گئی۔
وزیر تجارت جام کمال نےکہا پاکستان ذمہ دارعالمی کرداراورامن کےفروغ کےلیے پرعزم ہے،پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اورنئےشعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے،امریکی حکام نےکہا پاکستان کے ساتھ تجارت مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اتفاق کیاگیاکہ باہمی فائدہ مند اورمستقبل پرمبنی تجارتی فریم ورک ضروری ہے،سیکرٹری تجارت جواد پال نےکہاباہمی بنیادوں پرتجارتی فریم ورک سےپائیدارمعاشی تعاون کوفروغ ملےگا،تکنیکی سطح پرمذاکرات جاری ہیں،چند امور پر پیشرفت ابھی باقی ہے۔




















