امریکا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو میدان جنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ 12 مارچ کو یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، لانڈری ایریا میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے میں 30 گھنٹے لگ گئے، آتشزدگی کے بعد بحری جہاز کی یونانی بندرگاہ پر مرمت کی جائے گی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق 600 ملاحوں کے بستر جل گئے، وہ ایک ہفتے سے فرش پر سورہے ہیں، مرمت کے بعد یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کو جلد مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا تاہم امریکی حکام بحری بیڑے پر ایرانی حملوں کی تردید کرتے رہے ہیں۔






















