انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
صاحبزادہ فرحان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سےزیادہ رنز بنانے پر شارٹ لسٹ کیا گیا، مردوں کیٹگری میں صاحبزادہ فرحان، ویل جیکس اور شیڈلی وین شالک وک شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 383 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا، صاحبزادہ فرحان ایک ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔
خواتین کی کیٹیگری میں فاطمہ ثنا، ہرشیتھا سماراوکرما اور اروندھتی ریڈی شامل ہیں، قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ساؤتھ افریقہ کی سیریز میں شاندار پرفارمنس دیکھائی تھی۔ سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما اور بھارت کی اروندھتی ریڈی بھی شارٹ لسٹ کی گئیں ہیں۔





















