عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا نے انڈین ویلز ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں سبالینکا نے الینا رباکینا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ۔
فائنل میں کھیلے گئے سخت مقابلےمیں سبالینکا نےابتدائی سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور ریباکینا کو تین چھ ،چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کےدرمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا،اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے نہ صرف ریباکینا کے خلاف اپنی حالیہ ناکامیوں کا سلسلہ توڑا بلکہ انڈین ویلز میں کامیابی حاصل کر کے ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا۔






















