پاکستان کے وزیر مذہبی امورانیق احمد نے رواں سال حکومتی سکیم کے تحت حج بیت اللہ پر جانے والے عازمین کو مفت میں موبائل سم اور انٹرنیٹ پیکج فراہم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی مذہبی امور نے بیان جاری کرتے ہوئے حج کے اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک کمی کے اقدام کو ایک مرتبہ پھر سے دہرایا اور حج پر جانے والی خواتین کیلئے خصوصی عبایہ فراہم کیا جائے گا جس کی پیچھے پاکستانی جھنڈا بنا ہوا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو 13 کلو تک کا بیگ لے جانے کی اجازت ہو گی ۔
انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج کیلئے خصوصی ایپلی کیشن بنائی گئی ہے جس کے ذریعے وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں رہنے کے علاوہ اپنی منزل پر نیوی گیشن کے ذریعے باآسانی پہنچ سکیں گے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت نے آئندہ سال حج پر جانے والے افراد کی درخواستیں قبول کرنا شروع کر دی ہیں ۔