لاہور میں 70 سال کے بزرگ شہری کو ہنی ٹریپ کرکے بلیک میل کرنے والا ماں بیٹی کا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ماں بیٹی اور سوتیلے باپ پر مشتمل 3 رکنی گروہ نے مصری شاہ میں 70 سال کے شہری کو فریزر ٹھیک کرنے گھر بلایا اور زبردستی نازیبا ویڈیوز بنالیں۔
ملزمان نے متاثرہ شہری سے موقع پر 70 ہزار روپے چھین لیے جبکہ مزید 7 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے، ملزمان نازیبا ویڈیوز کی بناء پر بزرگ شہری کو بلیک کرتے رہے جس سے تنگ آکر متاثرہ شخص خودکشی کی کوشش تک جاپہنچا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے موبائل فونز ، نازیبا ویڈیوز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔






















