وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت این ایچ اےکا اجلاس ہوا،اجلاس میں کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹرویز سے منسلک کرنے کےمنصوبےکا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں لاہور،سیالکوٹ 2 لین کی موٹروےکو 3 لین کرنے کےمنصوبے پرجلد کام شروع کرنےکا فیصلہ کیاگیا،سیالکوٹ سے کھاریاں اور اسلام آباد موٹر وے بھی تین رویہ بنے گی۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہاکوئی نئی موٹروے 3 لین یعنی دوطرفہ6لین سےکم تعیرنہیں ہوگی، ہمیں مستقبل کی سفری ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئے منصوبےبنانے ہیں،انہوں نےاین ایچ اے کو سیالکوٹ سے راولپنڈی موٹروے پرایف ڈبلیو او کے اشتراک سےکام تیزکرنے کی ہدایت کی،کہا اس منصوبےکی تکمیل سےایم 2 پردباؤ کم،لاہور، اسلام آباد سفر میں نمایاں بہتری ہو گی
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا لاہور،اسلام آبادفاصلہ 100 کلومیٹرکم،ایک گھنٹہ وقت کی بچت ہوگی،اس اقدام سےسکھوں کےمقدس شہروں کی مذہبی سیاحت میں اضافہ ہوگا،ان شاہراہوں کو بھی 3 لین اور حفاظتی باڑ کے ساتھ بنایا جائے گا۔
بھارت کےعلاوہ دنیا بھر سےسکھ کمیونٹی یہاں بڑی تعداد میں پاکستان آسکتی ہے،سکھ سیاحوں کے لئے3, 4 اور 5 سٹار ہوٹل اور شاپنگ مالز بنیں گے،ہوٹلز اور ریزاٹس کے لئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے،این ایچ اے یورپ، برطانیہ ،کینیڈا اور امریکہ میں انویسٹمنٹ روڈ شو کرے،بہتر ذرائع مواصلات کے ساتھ ان اقدامات سے پاکستان کا 'سافٹ امیج' ابھرے گا




















