پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز شدید مندی،یکدم نو ہزار سے زائد پوائنٹس گرنےسے ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکا آغاز انتہائی خراب ہوا،مارکیٹ کھلتے ہی کاروبار کا آغاز ہی بدترین مندی سے ہوا،،ابتدائی لمحات میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ہزار تین سو بائیس پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی،
کاروبار شروع ہوتےہی مارکیٹ تیزی سے نیچے آئی اور اہم نفسیاتی حد ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس بھی برقرار نہ رہ سکی،دوران ٹریڈنگ مندی میں مزید اضافہ ہوا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس نو ہزار سات سواکتیس پوائنٹس تک گر کر ایک لاکھ ستالیس ہزار سات سو چونسٹھ پوائنٹس کی سطح پر آگیا،
مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد قوانین کے تحت ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی دوبارہ پری اوپنگ دس بج کر بائیس منٹ پر ہوگی، کاروبار کا باضابطہ آغاز دس بجر کر ستائیس منٹ پر ہوگا۔




















