اسلام آباد میں بغیر اجازت عورت مارچ کی کوشش پر پولیس نے فرزانہ باری سمیت 11 خواتین اور تین مردوں کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس سے ڈی چوک تک عورت مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔ شرکا جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے عورت مارچ کے منتظمین سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان میں فرزانہ باری سمیت گیارہ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ کے حوالے سے کوئی این اوسی جاری نہیں کیا گیا تھا۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔





















