امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک صرف 6 ماہ دور ہیں اور عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
امارات فلکیاتی سوسائٹی کے ڈائریکٹر ابراہیم الجروان کے مطابق فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے جبکہ عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ اعلان چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹیوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں اور کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، مشرق وسطیٰ اور افریقا سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں ملازمین اور طلباء کیلئے کام اور اسکول کے اوقات کار کم ہوجاتے ہیں۔