جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس کے دوران آئندہ الیکشن کے حوالے سےبات چیت ہوئی۔
جرمن سفیر اور جہانگیر ترین کے درمیان آئی پی پی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور استحکام پاکستان پارٹی کے منشور پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں آئندہ عام الیکشن پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سنیئر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے جبکہ جرمن وفد میں فرسٹ سیکرٹری مس بیزیزکی بھی شامل تھیں۔