پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کیلئے قربانی دیتے ہوئے ابو ظہبی میں ٹی 10 لیگ کو چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق افتخار احمد نے 28 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم بنگلا ٹائیگرز کے ساتھ معاہدہ کر رکھا تھا لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں پشاور ریجن کی طرف سے کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے انہوں نے ٹی 10 کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔
افتخار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا ٹی ٹین لیگ کے ساتھ معاہد طے تھا لیکن میں نے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اسے منسوخ کر دیاہے،انہوں نے زور دیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس کی وجہ سے ہی وہ قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور پاکستان کیلئے کھیلنے پر ہی انہیں عزت ملی، تو بطور کھلاڑی میرا یقین ہے کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹرز کی عزت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
نیشنل ٹی ٹوینٹی میں 18 ٹیمیں شامل ہیں جو کہ 4 مختلف شہروں میں جاری ہے، گروپ سطح کے مقابلے 28 نومبر کو اختتام پذیر ہو جائیں گے اور سپر 8 کا مرحلہ یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’نیشنل ٹی ٹوینٹی‘ کیلئے بڑی قربانی دیدی
افتخار احمد نے نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کیلئے ابو ظہبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ چھوڑ دی
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.