وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہاایران پرحالیہ حملےاورخامنہ ای صاحب کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،ہمیں اس پر دلی رنج ہے،پاکستان نےہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقےسےایران کی حمایت کی ہے،اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نےواضح طورپرایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے،۔
عظمیٰ بخاری نےمزیدکہاپاکستان کی مذہبی جماعتوں اورعوام سے اپیل ہےکہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اگر ہم احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تویہ دشمن کےمنصوبوں کوفائدہ دے گا،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنےجذبات کوقابومیں رکھیں،احتجاج کوپرامن رکھیں اورملک کےاندرکسی بھی قسم کی بدامنی یانقصان سےبچیں،قومی اتحاداوراستحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔






















