راولپنڈی میں گرین لائن ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین میں مسافر نہیں تھے، تمام اسٹاف بھی مخفوظ رہا، حادثے کے باعث ٹرین تیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی کہ بیکری چوک کے قریب ٹریک سے اتر گئی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ اس واقعہ میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔ ٹرین میں مسافر نہیں تھے، جو اسٹاف موجود تھا وہ مخفوظ رہا۔ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی نور الدین کے مطابق مارگلہ اسٹیشن سے گرین لائن ٹرین نے تین بج کر چالیس منٹ پر کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا۔ مسافروں کو بذریعہ سڑک راولپنڈی اسٹیشن لاکر ٹرین میں سوار کروایا گیا۔۔ ٹرین معمول سے تیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ریلوے کا آپریشن اس وقت معمول کے مطابق چل رہا ہے۔






















