ترک فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ ترک فضائیہ کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ پیر کی رات دیر گئے ترکی کے علاقے بالکیسر میں گر کر تباہ ہو گیا، حکام نے بتایا کہ پائلٹ شہید ہو گیا۔
یہ واقعہ برسا ازمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا، واقعے کی فوٹیج میں مقامی لوگوں کو جائے وقوعہ کی طرف بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔






















