خیرپور کے نواحی علاقے لیاقت آباد میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر کے تشدد اور گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون بانو بی بی نے اپنی کمسن بچیوں سمیت میرواہ کینال میں چھلانگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہوگئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک خاتون اور اس کی دو بچیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔





















