حال ہی میں بھارتی بے جا ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایشیاء کپ ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کروایا گیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی راہ میں روڑے اٹکانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔
انڈین میڈیا میں یہ رپورٹس وائرل ہو رہی ہیں کہ بھارت اگر پاکستان آنے سے انکار کرتا ہے تو 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر منتقل ہو سکتی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی آخری مرتبہ 2017 میں ہوئی اور آئی سی سی کے بیک ٹو بیک ایونٹس کی وجہ سے اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا جو کہ اب 2025 میں ہونے جارہی ہے اور اس کی میزبانی بھی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلئے اپنی بھر پور کوششیں شروع کر چکا ہے ۔
Pakistan is not hosting the ICC Champions Trophy; Dubai is set to host the Champions Trophy if the Indian Government doesn’t change its stance reports @abhishereporter
— Ankan Kar (@AnkanKar) November 27, 2023
2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ،جو کہ کئی دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا ۔
بھارتی میڈیا میں وائرل ہونے والی خبروں میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ ' پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی نہیں کر رہا ، یہ ٹورنامنٹ دبئی میں ہوگا ، اگر بھارتی حکومت اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیتی ہے تو ۔"