پاک فوج نےکثیرالقومی مشترکہ انسداددہشتگردی مشق فجرالشرق پنجم کاانعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی جانب سےمنعقد ہ دوہفتےتک جاری رہنےوالی کثیرالقومی مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق فجرالشرق پنجم نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سنٹرپبی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں برادرممالک کی خصوصی افواج کے دستوں نے شرکت کی،جس میں پاکستان سمیت بحرین، عراق اورکویت کی اسپیشل فورسزنےحصہ لیا۔
بیان کجے مطابق مشق فجرالشرق پنجم کا مقصد مشترکہ اورباہمی تعاون کوفروغ دینااوربرادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کوبروئےکارلانا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں شامل ممالک نےایک دوسرے کی مہارت،تجربہ سےاستفادہ کیلئےجوش وجذبےکامظاہرہ کیا۔