بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں رانچی سے دہلی جانے والی ایک ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں جہاز پر سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈین حکام نے منگل کو بتایا کہ مشرقی جھارکھنڈ میں ایک چارٹرڈ ایئر ایمبولینس کے گر کر تباہ ہونے سے سات افراد جان سے چلے گئے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بیچ کرافٹ سی 90 (ایئر ایمبولینس) کی پرواز‘ کو چلانے والا جہاز پیر کو مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے کسریا علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ڈی جی سی اے نے پیر کی رات دیر گئے کہا کہ ریڈ برڈ ایئرویز کے ذریعہ چلائے جانے والے طیارے نے ’موسم کی وجہ سے انحراف کی درخواست کی تھی‘ اور 23 منٹ کے بعد ہوائی ٹریفک ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
جنوری میں مغربی مہاراشٹرا ریاست کے نائب وزیر اور چار دوسرے اس وقت مارے گئے جب ان کا چارٹرڈ طیارہ بارامتی شہر میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اتوار (22 فروری) کو انڈین ایئر فورس کا مقامی سطح پر تیار کردہ ایک لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔





















