عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن تیسرے ششماہی جائزے کیلئے کل سےپاکستان کا دورہ کرے گا۔
حکام وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 11 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا، پہلے مرحلے میں کراچی اوردوسرےمرحلےمیں اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے،مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بنیادی خدوخال،صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک پربات ہوگی۔
حکام وزارت خزانہ کےمطابق ٹیکس ریونیو کے سوا آئی ایم ایف کے زیادہ اہداف پورے کئے جاچکے ہیں،آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف میں مزید کمی کی درخواست زیر غور ہے،آئی ایم ایف مشن قرض پروگرام کے تحت جولائی تا دسمبر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا،بجٹ 27-2026 کے بنیادی خدوخال، صوبائی اور مجموعی مالیاتی فریم ورک پربات ہوگی۔
حالیہ سیلاب سمیت کئی مشکلات کے باوجود قرض پروگرام آن ٹریک ہے،ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کے سوا زیادہ تر اہداف پورے کئے جاچکے،ایف بی آر کو پہلے 6 ماہ میں 329 ارب، 7 ماہ میں 372 ارب روپے شارٹ فال کاسامنا ہے،سالانہ ٹیکس ہدف میں مزیدکمی کی تجویز زیرغور،سپر ٹیکس سے اضافی آمدن کا امکان ہے،رواں سال ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب سے کم کرکے 13 ہزار 979 ارب کیا جاچکا۔
وزارت خزانہ کےمطابق مالیاتی اہداف،ٹیکس محاصل، توانائی شعبے سمیت اصلاحات میں پیش رفت کاجائزہ لیا جائے گا،گورننس،اینٹی کرپشن اقدامات،نیب سمیت اہم اداروں میں تقرریوں کے عمل کا جائزہ لیاجائےگا،کرپشن کی روک تھام کیلئے ایف بی آرسیل کومضبوط بنانےسمیت اہم اقدامات کی یقین دہانی کرائی جائے گی،آئی ایم ایف سے سرکاری افسران کے اثاثے عام کرنے سمیت اصلاحات کا ایکشن پلان شیئر کیاجائےگا۔
حکام وزارت خزانہ کےمطابق معاشی استحکام، مہنگائی، کرنٹ اکاؤنٹ اور سماجی تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیاجائےگا،پرائمری فسکل سرپلس جی ڈی پی کے تقریباً 1.3 فیصدحاصل کیاگیا،صوبوں نے مجموعی طور پر 1180 ارب روپے کا کیش سرپلس دیا،صوبائی ٹیکس کلیکشن کے اہداف پورے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،غیرملکی زرمبادلہ ذخائر پروگرام کے ہدف سے زیادہ برقرار رہے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ جولائی تا نومبر میں تقریباً 6 فیصد کی گروتھ رہی،دورہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف اور 1.4 ارب ڈالر کے آرایس ایف پروگرام کا تسلسل ہے،دونوں قرض پروگراموں کا مجموعی حجم 8.4 ارب ڈالر ہے،دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر مل چکے۔





















