تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کی نا اہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب روک دیا ، ضمنی الیکشن 23 اپریل کو شیڈول تھا ۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا ۔ جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہو سکتی ہے ؟ مراد سعید کی نا اہلی سے خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خالی نشست پر ضمنی انتخاب چھ مئی کو اگلی سماعت تک روک دیا ۔ مراد سعید کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے دس سال کی سزا کے بعد آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دی گئی تھی ۔





















