لاہور میں کرکٹر حسن علی اور اتھلیٹ شجر عباس نے مشیر پنجاب کھیل وہاب ریاض سے ملاقات کی ہے۔
حسن علی نے قومی اتھلیٹ شجر عباس کو نیوٹریشن پیک کا تحفہ دیا ملاقات میں تمام کھیلوں کی ترویج اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا اعلان کیاگیا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ شجر ہونہار اور قابل اتھلیٹ ہےتمام قومی کھلاڑیوں کی سرپرستی کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکیں۔
مشیر پنجاب کھیل نے مزید کہا ہمارے چیمپئن کھلاڑیوں کو نیوٹریشن پروگرام کی خاص ضرورت ہے۔ حسن علی کی جانب سے شجر کے لئے نیوٹریشن کا تحفہ خوش آئند ہے۔
کرکٹر حسن علی کا کہنا تھا کہ وہاب بھائی کو مشیر کھیل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادیتا ہوں اورسپورٹس کی ترقی کے لئے وہاب بھائی کے ساتھ ہیں۔