امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر او آئی سی نے 26 فروری کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
او آئی سی کےمطابق اجلاس میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا،اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ موقف پیش کرنا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اجلاس کے دوران اسرائیلی اقدامات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی تیار کی جائے گی،اوآئی سی کامؤقف ہےکہ اسرائیل،فلسطین کےمسئلے پردو ریاستی حل کےلیےکی جانے والی کوششوں کمزور کرنا چاہتا ہے،جو خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے





















