عمان کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جمعرات کو ہوگا۔ یہ مذاکرات جنیوا میں ہوں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں اہم تجاویز پر گفتگو ہوئی ۔ مثبت اشارے بھی ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا جوہری معاہدے کیلئے مسودے پرکام کررہے ہیں۔ امریکی فوجی سرگرمیوں کی ضرورت نہیں۔ اس قسم کے اقدامات ہمیں نہیں ڈرا سکتے۔ مسائل حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے۔





















