امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائشگاہ میں مشتبہ شخص کے غیر قانونی طور پرداخل ہونے کی کوشش ناکام بنادیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص صدر ٹرمپ کی ذاتی رہائشگاہ مار اے لاگو میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، امریکی سیکریٹ سروس کی فائرنگ سے مشتبہ شخص مارا گیا۔
ترجمان ایف بی آئی کے مطابق مرنیوالے شخص کی عمر 20 سال تھی،وہ غیرقانونی طور پر رہائش گاہ میں داخل ہورہا تھا، واقعے کے وقت صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو میں موجود نہیں تھے، حملہ آور کے بیگ سے شاٹ گن اور گیس کین برآمد ہوا۔





















